حکومت صوبے کے بجائے عوام کو سیکرٹریٹ پر ٹرخا رہی ہے‘ علی حیدر گیلانی

  حکومت صوبے کے بجائے عوام کو سیکرٹریٹ پر ٹرخا رہی ہے‘ علی حیدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ کی بجائے خطہ کے عوام کو سیکرٹریٹ پر ٹرخا رہی ہے مسترد کرتے ہیں 100دن کا وعدہ کیا گیا 600دن گزر گئے صوبہ نہ بن سکا ہم کسی کی رعایا نہیں بن سکتے ہمیں ہمارا حق دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ بننے سے ہمیں الگ اسمبلی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

،آئی جی پولیس،پبلک سروس، الگ ہائیکورٹ اور این ایف سی ایوارڈ کے حقدار ہوں گے جس سے خطہ کی محرومیاں دور ہوں گی اورہر شخص کو ترقی کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ یہ خطہ دہائیوں سے محرومی کا شکار ہے علیحدہ صوبہ کا مطالبہ وسیب کے چار کروڑ عوام کا متفقہ مطالبہ ہے لیکن پی ٹی آئی نے2018ء کے جنرل الیکشن میں عوام سے سو دن میں عملی طور پر صوبہ بنانے کے اقدامات کا وعدہ کیا مگر تاحال سیکرٹریٹ بنانے کی خبریں گردش کررہی ہیں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پنجاب کے ہر بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے اربوں کے منصوبوں کے اعلانات ہوتے ہیں مگر وہ فنڈذ پورا سال گزر جانے کے باوجودریلیز نہیں ہوتے اور ہمارا ترقی کا خواب ادھورا رہ جاتا ہے انہوں نے تجویز دی کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی جن کا تعلق پی پی پی،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے ہو ان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو اعلان کردہ فنڈذ جاری کرانے کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب پہلے ہی محرومی اور پسماندگی عروج پر تھی کورونا اور ٹڈی دل کی آفت نے ہمیں مفلوک الحال کردیا ہے ہمارے لاکھوں کسان اور محنت کش فاقہ کشی پر مجبور ہیں پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو آفت ذدہ قرار دے کر تمام چھوٹے قرضہ جات اور ٹیکسز میں ریلیف دیتے ہوئے معاف کردئیے جائیں اور کسانوں کو بلاسود قرضے جاری کئے جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنی زمینوں کو آباد کرسکیں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ وفاق نے این ایف سی ایوارڈ میں اربوں روپے صوبوں کو ادائیگی میں کاٹ لیے اس پر سندھ اسمبلی نے احتجاج کیا لیکن پنجاب نے کیوں نہ کیا میں اس پر احتجاج کرتے ہوئے پنجاب کے پورے حصہ کا مطالبہ کرتا ہوں اور ملتان کو بگ سٹی کا الاؤنس بھی سرکاری ملازمین کو دیا جائے انہوں نے کورونا کے حوالہ سے نشتر ہسپتال کو وینٹی لیٹر اور ٹیسٹ کی تمام تر سہولیات مہیا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
علی حیدر گیلانی