سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ان کے ننھے پرستار نے بھی خود کشی کرلی

سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ان کے ننھے پرستار نے بھی خود کشی کرلی
سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ان کے ننھے پرستار نے بھی خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر اس کے ایک 12سالہ ننھے پرستار نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس بچے کا تعلق بھارتی شہر میرٹھ سے تھا اور وہ پانچویں کلاس میں پڑھتا تھا۔وہ اپنے پسندیدہ فنکار کی خودکشی پر انتہائی دل گرفتہ تھا، جس پر اس نے گزشتہ روزاپنے گھر میں مبینہ طور پر پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔
اے ایس پی سرویش مشرا کا کہنا تھا کہ ”بچے کے ماں باپ نے بتایا ہے کہ جب سے سشانت نے خودکشی کی تھی ان کا بیٹا ہمہ وقت ٹی وی کے سامنے بیٹھا رہتا اور اس کی خودکشی کے متعلق خبریں سنتا رہتا تھا۔ وقوعے کے وقت گھر پر اس کی والدہ، بڑی بہن اور دادی موجود تھیں جب اس نے اپنے کمرے میں پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔ بچے کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا گیا کیونکہ اس کے والدین اس کیس کی مزید تحقیقات نہیں چاہتے تھے۔“

مزید :

تفریح -