حمزہ شہباز کی لاہور دھماکے کی مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

حمزہ شہباز کی لاہور دھماکے کی مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
حمزہ شہباز کی لاہور دھماکے کی مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہو ر میں یہ واقعہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے ناکافی ہے،امن او امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے جس کا اندازہ حکمرانوں کو نہیں ہے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں شہیدہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاو¿ ن میں واقع بی او آر سوسائٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔