پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج میں پاکستان آرمی کے جوانوں کی تربیت مکمل

پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج میں پاکستان آرمی کے جوانوں کی تربیت مکمل
پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج میں پاکستان آرمی کے جوانوں کی تربیت مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ پنجاب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج میں پاکستان آرمی کے جوانوں کی تربیت مکمل ہو گئی۔ پہلے بیچ میں ملٹری پولیس کے 35 جوانوں کو 2 ہفتے کا تربیتی کورس کروایا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال میں نظم و ضبط اور اسیران کی اصلاح کیلئے عمدہ تربیت کروائی جا رہی ہے۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پاکستان آرمی (ملٹری پولیس) کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ تقریب پریزن سٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمانڈنگ آفیسر 36 ایم پی لیفٹیننٹ کرنل عدنان خالد اور ڈپٹی کمانڈنٹ پریزن سٹاف ٹریننگ کالج اصغر علی نے شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ تقریب میں کورس کے شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کورس کے شرکاء کو پاکستان کی جیلوں کے انتظام اور لاگو قوانین بارے پڑھایا گیا۔ کورس کے دوران اسیران میں نظم وضبط اور ان کے حقوق کے بارے آگاہ کیا گیا۔ دوران اسیری قیدیوں کی اصلاح اور معاشرے میں ان کی بطور ذمہ دار شہری واپسی کیلئے اصلاحات بارے بتایا گیا۔ کورس کے دوران عملی مشاہدے کیلئے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ بھی کروایا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر 36 ایم پی لیفٹیننٹ کرنل عدنان خالد نے کہا کہ پریزن ٹریننگ کالج کی تربیت سے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔ملٹری پولیس کے جوانوں کو مستقل میں بھی پریزن سٹاف ٹریننگ کالج سے کورسز کروائے جائیں گے۔

 ڈپٹی کمانڈنٹ پریزن سٹاف ٹریننگ کالج اصغر علی نے کہا کہ پاکستان آرمی کے جوانوں کی تربیت پریزن سٹاف ٹریننگ کالج کیلئے اہم سنگ میل ہے۔