پی ایس او   پمپ میں خاتون شہری کی گاڑی میں پیٹرول کے بجائے پانی بھردیاگیا، انجن تباہ ہو گیا

پی ایس او   پمپ میں خاتون شہری کی گاڑی میں پیٹرول کے بجائے پانی بھردیاگیا، ...
پی ایس او   پمپ میں خاتون شہری کی گاڑی میں پیٹرول کے بجائے پانی بھردیاگیا، انجن تباہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں پیٹرول پمپ پر شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو  کے مطابق، لیاقت آباد کے قریب واقع پی ایس او پیٹرول پمپ پر ایک شہری خاتون  کی گاڑی میں پیٹرول کے بجائے پانی بھر دیا گیا جس کے باعث ان کی گاڑی کا انجن ناکارہ ہوگیا۔متاثرہ خاتون  نے اپنی گاڑی میں 18  ہزار روپے سے زائد کا پیٹرول بھروایا لیکن کچھ دیر بعد گاڑی اچانک بند ہوگئی۔ جب گاڑی کے مکینک نے انجن چیک کیا تو معلوم ہوا کہ گاڑی میں پیٹرول کے بجائے پانی بھرا گیا ہے۔پھر خاتون نے انجن میں بھرے گئے نام نہاد پیٹرول کو فیول ٹینک سے واپس ایک بوتل میں نکلوا یا تو بوتل میں پیٹرول کے بجائے پانی نکلا۔ جب خاتون نے پیٹرول پمپ کے مینجر سے بات کرنا چاہی تو وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھا جبکہ پمپ پر موجود کیشئیر خاتون سے اسرار کرتا رہا کہ وہ اپنی گاڑی پمپ پر چھوڑ جائے ۔ پی ایس او انتظامیہ نے اس معاملے پر فی الحال کوئی مؤقف نہیں دیا ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔