مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ، ماں نے کمسن بچے کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں خاتون نے اپنے کمسن بچے کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق دریائے نیلم اور جہلم کے سنگم پہ واقع ’دومیل پل‘ سے نامعلوم خاتون نے کم سن بچے سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی، اس ماہ 5 مئی کو بھی ایک خاتون نے اپنی بچی سمیت دریا میں کود کر خود کشی کر لی تھی جن کی لاشیں نہیں ملی تھیں۔دوسری جانب ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دریائے جہلم میں پانی کا بہاو تیز ہونے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، ریسیکو اہلکار کا کہنا ہے کہ دریا جہلم میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔