ہونڈا سی ڈی 70 کی موجودہ قیمت کیا ہے ؟ جانیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہونڈا کی موٹر سائیکل ’ سی ڈی 70‘ اپنی فیول ایوریج کے باعث ہمیشہ سے صارفین کی پہلی ترجیح ہے۔تاہم اب اس کی قیمت بھی آسمان کو چھو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کی سی ڈی 70 ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس کی دوسرا ماڈل ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے ہے ۔ہونڈا CD 70 کی پائیدار مقبولیت میں اہم کردار ادا کرنے والے عوامل میں سے ایک اس کی شاندارفیول ایوریج ہے ۔ موٹرسائیکل اوسطاً 50 سے 60 کلومیٹر فی لیٹر کی اوسط فراہم کرتی ہے، جو اسے روزانہ سفر کے لیے اولین انتخاب بناتی ہے ۔یہ موٹر سائیکل تین روایتی رنگوں سیاہ ، سرخ اور نیلے رنگ میں فروخت کیلئے پیش کی جاتی ہے ۔