پاکستان کے تیل و گیس سیکٹر کی تاریخ میں سب سے بڑا آئل شو

پاکستان کے تیل و گیس سیکٹر کی تاریخ میں سب سے بڑا آئل شو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)سوسائٹی آف پٹرولیم انجنئیرز اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پٹرولیم جیوسائنسٹیسٹز نے مشترکہ طور پر پاکستان کے تیل و گیس سیکٹر کی تاریخ میں سب سے بڑا آئل شوکا اہتمام کیا ۔ جس میں 250 نمائش کنندگان کو چھوڑ کر 1300وفود نے سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کراوئی ۔ اس کانفرنس میں شرکاء کی تعداد 1500 سے زائد تھی جو ایک ریکارڈ ہے ۔ اے ٹی سی میں 35 کمپنیاں نے نمائش میں حصہ لیا اور کل 60 بوتھ کو فروخت کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بہت سی غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اس نمائش میں حصہ لیا۔ سید وامق بخاری چیئرمین اے ٹی سی / ایم ڈی پی پی ایل نے کہا کہ اس سال یہ کانفرنس" مستقل ایکسپلوریشن اور پروڈکشن انڈسٹری کے ذخائر میں مزید اضافہ" کے موضوع پر منعقد کی گئی ہے ۔ مہمان خصوصی جام کمال خان وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل نے کہا کہ اس نمائش میں شرکت کرنا ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ڈاکٹر عشرت حسین سابقہ گورنر سٹیٹ بنک نے موجودہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور اس کی معیشت پر اثرات پر روشنی ڈالی ۔




انہوں نے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں کو حقیقی پورٹ فولیو اور اہداف کی تجدید کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم وقت ہے کہ تمام ممالک کو فوسل ایندھن کی بجائے توانائی کے مختلف ذرائع پر توجہ دینی چاہے۔ کانفرنس میں سپانسر طلباء کے مابین مقالات کا مقابلہ بھی ہوا جس میں طلباء کو اپنی تعلیمی اشتراک کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔ جس میں 40 تکنیکی مقالات پیش کیے گئے۔

مزید :

کامرس -