کرپشن الزامات میں گرفتار سعودی شہزادے الولید بن طلال سمیت دیگر کو الٹا لٹکا کر تشدد کئے جانے کا انکشاف

کرپشن الزامات میں گرفتار سعودی شہزادے الولید بن طلال سمیت دیگر کو الٹا لٹکا ...
کرپشن الزامات میں گرفتار سعودی شہزادے الولید بن طلال سمیت دیگر کو الٹا لٹکا کر تشدد کئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی اخبارڈیلی میل نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن کے الزام میں گرفتارسعودی امراکو الٹا لٹکاکر تشدد کر کے تفتیش کی جارہی ہے،کھرب پتی شہزادہ الولیدبن طلال کوبھی الٹالٹکاکرتشددکانشانہ بنایاگیا،برطانوی اخبارڈیلی میل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں پرامریکی کنٹریکٹرز تشدد کرکے پوچھ گچھ کررہے ہیں،کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال کو بھی الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،فائیوسٹارہوٹل کے باہرسعودی اوراندرنجی سیکیورٹی کمپنی کے اہلکارتعینات ہیں۔
سعودی شہزادے الولید بن طلال کو میٹنگ کاکہہ کرمحل بلایاگیاتھا،انہیں رات پونے3بجے کمرے سے گھسیٹ کرہتھکڑی لگائی گئی اور مجرم کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی،برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ الولیدبن طلال کوبتایاگیاکہ دنیاکوتمام الزامات سے آگاہ کردیاگیا ہے۔
برطانوی اخبار کا کہناہے کہ سعودی عرب میں3ہفتے پہلے11شہزادوں اورسینکڑوں امراکوگرفتارکیاگیاتھا،گرفتارافرادکے بینک کھاتوں سے194ارب ڈالرضبط کئے جاچکے ہیں۔
ڈیلی میل کے مطابق سعودی امرا سے تفتیش کیلئے بلیک واٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور اس کی موجودگی کا عرب سوشل میڈیا اور لبنانی صدر نے ایک ٹوئٹ میں کیا تھا،لیکن بلیک واٹر کے حکام نے سعودی عرب میں موجودگی کی سختی سے تردید کی ہے ۔

مزید پڑھیں:۔شام میں قیام امن کے لئے روس، ترکی اور ایران سیرئین پیپلز کانگریس کے انعقاد پر متفق