تحریک لبیک کا دھرنا ،حکومت حواس باختہ ،احسن اقبال نے شہباز شریف پر بڑا” حملہ“ کردیا

تحریک لبیک کا دھرنا ،حکومت حواس باختہ ،احسن اقبال نے شہباز شریف پر بڑا” ...
تحریک لبیک کا دھرنا ،حکومت حواس باختہ ،احسن اقبال نے شہباز شریف پر بڑا” حملہ“ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک لبیک کی جانب سے فیض آباد میں دھرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے ۔اس دوران وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے دھرنے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں ۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل اشترااوصاف نے وزارتوں کی جانب سے رپورٹس جمع کرائیں جن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن پھر بھی حکومت پنجاب نے اقدامات نہیں اٹھا ئے ۔اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا لوگوں نے قرآن پاک پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عدالتیں بند ہو گئی ہیں ،کل کوئی اور مسئلہ ہو گا تو کیا پھر شہر بند ہو جائیں گے ؟۔

یہ بھی پڑھیں۔ ۔ ۔۔ ”یہ سب اس لیے ہو رہا ہے تاکہ ۔۔۔“تحریک لبیک کے دھرنے پر سپریم کورٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ دھرنا دینے والوں کو ہلا کر رکھ دیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -