’تم میری بیٹی سے ملو تاکہ ماڈلنگ کیریئر شروع کرسکو‘ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے اپنے جونیئر افسر کی بیٹی کو گھر بلا کر ایسا شرمناک کام کردیا کہ جان کر پوری دنیا تھو تھو کرنے لگی

’تم میری بیٹی سے ملو تاکہ ماڈلنگ کیریئر شروع کرسکو‘ بھارتی فوج کے اعلیٰ ...
’تم میری بیٹی سے ملو تاکہ ماڈلنگ کیریئر شروع کرسکو‘ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے اپنے جونیئر افسر کی بیٹی کو گھر بلا کر ایسا شرمناک کام کردیا کہ جان کر پوری دنیا تھو تھو کرنے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شملہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج گزشتہ سال سے ہی اپنے جوانوں اور افسران کی حرکتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ہزیمت اٹھا رہی ہے، کبھی کوئی فوجی ویڈیو بنا کر شکوہ کناں نظر آتا ہے تو کبھی کسی افسر کی حرکت کی وجہ سے مودی سرکار کو وضاحتیں دینا پڑجاتی ہیں، اب ایک بار پھر بھارتی فوج کو جنسی سکینڈل کا سامنا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فوج کے ایک کرنل کو اپنے جونیئر لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ لڑکی کے والد لیفٹیننٹ کرنل کو آرمی ٹریننگ کمانڈ میں ٹریننگ کیلئے بھجوا کر کرنل نے اس کی بیٹی کے ساتھ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر زیادتی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرپشن الزامات میں گرفتار سعودی شہزادے الولید بن طلال سمیت دیگر کو الٹا لٹکا کر تشدد کئے جانے کا انکشاف
21 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ پیر کے روز پیش آیا جبکہ اس کا مقدمہ منگل کے روز درج کیا گیا اور بدھ کو کرنل کو گرفتار کرلیا گیا۔ کرنل کے علاوہ اس کے دوست نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن وہ پولیس کے ہتھے نہیں چڑھ سکا جبکہ آرمی کی جانب سے بار بار پوچھے جانے کے باوجود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
شملہ کے ایس پی سومیا سمباسیوان نے ایف آئی آر کے اندراج کی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ لڑکی کے میڈیکل اور بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے کرنل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تری پورہ: بھارتی فوجی نے ہیڈ کوارٹرز میں آنیوالے سینئر صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا
زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 19 نومبر کو ملزم نے اسے اور اس کے والد کو شملہ کے گائتری تھیٹر میں دعوت دی۔ ’ کھانے کے بعد ملزم نے مجھے کہا کہ تم ممبئی چلو تاکہ میری بیٹی کے ساتھ مل کر ماڈلنگ کیریئر شروع کر سکو‘۔ لڑکی نے بتایا کہ اگلے دن ملزم نے اسے اپنی کچھ تصاویر بھیجنے کا کہا تاکہ وہ انہیں اپنی بیٹی کو ممبئی میں بھجوا سکے، ’ جب میں نے ملزم کو تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے بھجوائیں تو اس نے کہا کہ میرے گھر پر آجاﺅ تاکہ تمہیں ماڈلنگ انڈسٹری کے کچھ لوگوں سے ملوا دوں‘۔
لڑکی نے الزام عائد کیا کہ جب وہ اپنے باپ کے سینئر افسر کے گھر پہنچی تو اس نے زبردستی اسے شراب پلائی اور اس کے ساتھ زیادتی کی، اس دوران اس کے دوست نے اس کی مدد کی ۔ ’ ملزم کرنل نے زیادتی کے بعد دھمکی بھی دی کہ اگر میں نے زبان کھولی تو وہ میرے باپ کا کیریئر تباہ کردے گا‘۔