پروفیسر اصغر زیدی لاہور کالج خواتین یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر نامزد

  پروفیسر اصغر زیدی لاہور کالج خواتین یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کولاہور کالج برائے خواتین یو نیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا ممبر نامزد کر دیا گیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پروفیسر اصغرزیدی کو تین سال کے لیے لاہور کالج برائے خواتین یو نیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔پروفیسر اصغر زیدی لندن سکول آف اکنامکس اور سیول یونیورسٹی ساؤ تھ کوریا میں تدریسی و تحقیقی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔