ارجنٹینا کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے سعودی کھلاڑی کو ایئر لفٹ کرکے کہاں پہنچا دیا گیا؟

ارجنٹینا کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے سعودی کھلاڑی کو ایئر لفٹ کرکے کہاں ...
ارجنٹینا کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے سعودی کھلاڑی کو ایئر لفٹ کرکے کہاں پہنچا دیا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  قطر میں  جاری فیفا ورلڈ کپ  کے میچ میں ارجنٹینا  کے خلاف تاریخی میچ کے دوران شدید زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشہرانی کو مزید علاج کے لیے ایئرلفٹ کر کے ریاض پہنچا دیا گیا ہے۔ گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبالر کو بدھ کی صبح دوحہ کے حماد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی جائے گی۔

منگل کے میچ کے دوران الشہرانی سعودی گول کیپر محمد ال اویس سے ٹکرا گئے تھے جس سے  ان  کا جبڑا ،  چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور اندرونی خون بہنے لگا جس کو روکنے کیلئے سرجیکل پروسیجر کی ضرورت پڑی۔ فٹبالر کو اسٹریچر پر  گراؤنڈ سے لے جایا گیا  اور دوحہ کے حماد میڈیکل سٹی کے ایک ہسپتال میں لے جایا گیا۔

سعودی عرب نے منگل کو ارجنٹائن کے خلاف 2-1 کی تاریخی فتح حاصل کی تھی۔  اس میچ نے لوسیل سٹیڈیم میں ارجنٹینا کے 36 میچوں کے ناقابل شکست ریکارڈ کو ختم کر دیا۔ یہ فٹ بال کی تاریخ میں بھی پہلی بار ہوا کہ ارجنٹینا  کی ٹیم کو کسی ایشیائی ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

مزید :

کھیل -