بشریٰ بی بی کے بیان میں سعودی عرب کا ذکر نہیں، ذلفی بخاری

  بشریٰ بی بی کے بیان میں سعودی عرب کا ذکر نہیں، ذلفی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان میں سعودی عرب کا ذکر تک نہیں۔اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کو توڑنے مروڑنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بیان میں سعودی عرب کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی مقصد تھا، یہ کوشش اس جذبے کو نہیں بدل سکتی جو 24 نومبر کو سڑکوں پر نظر آئے گا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ردعمل دیا، سعودی عرب سے متعلق بیان کی مذمت کی اور کہا کہ بشریٰ بی بی نے جس ملک پر الزام لگایا وہیں اپنی بیٹی کی شادی کی۔

 ذلفی بخاری