ریکوری اہداف پورے کرنے کیلئے بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی 

  ریکوری اہداف پورے کرنے کیلئے بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے ریکوری اہداف کے لئے صارفین کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی۔لیسکو ذرائع کے مطابق کرنٹ بلز کی کسی صورت اقساط نہیں کی جائیں گی، صرف بقایاجات کی دو یا تین اقساط ہو سکیں گی،نیپرارولز میں کہا گیا کہ لیسکو سال میں دو دفعہ اقساط کر سکتی ہے۔ایک کنکشن نادہندہ ہونے پر دوسرا میٹر اتارنے کے احکامات جاری کئے گئے، ڈیڈ ڈیفالٹرز کی بنیاد پر رننگ کنکشن منقطع کر کے ریکوری کرنے کا حکم دیا گیا، رواں ماہ لیسکو کو لائن لاسز کیساتھ ساتھ ریکوری اہداف میں مشکلات درپیش رہیں۔

بجلی بل