بلوچستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ نیک شگون نہیں،حمد اللہ

    بلوچستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ نیک شگون نہیں،حمد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علماء اسلا کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہنے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت کی ہے نہ کبھی کریں گے، بلوچستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ نیک شگون نہیں، ماضی میں کیے گئے آپریشنزکے نتائج درست ثابت نہیں ہوئے، طاقت کا استعمال مسائل کے حل کی بجائیں مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، طاقت کی بجائے سنجیدہ اور با عمل اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ضلع گجرات میں منعقدہ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہ کر امور کی انجام دہی کرے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت اور انتظامیہ جرائم پیشہ عناصر پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے ان کیخلاف آواز بلند کرنیوالوں پر برس پڑتی ہیں جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں۔ کانفرنس سے جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ سمیت دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور مقامی علما ء کرام نے بھی خطاب کیا۔ 

حافظ حمد للہ