بشریٰ بی بی کا بیان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے،ارسلان اسلام شیخ
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت و مئیر بلدیہ اعلی سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بشری بی بی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی کا بیان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے تحریک انصاف کی قیادت ملک کی معیشت کو غیر مستحکم کرنے پر عمل پیرا ہے،بشری صاحبہ سے گزارش ہے کے نبی کریم اور مدینہ کے نام کو اپنی منفی سیاست کیلیے استعمال نہ کریں جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ بشری بی بی سعودیہ میں لیے گئے تحائف کی تفصیلات عوام کے سامنے لائیں، ان کا مزید کہناتھا کہ سعودیہ سے ملنے والے تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کرنے کے بجائے ہڑپ کرلیا گیا، بشری بی بی بانی تحریک انصاف نے امانت میں خیانت کی ہے جس کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں،بشری بی بی اپنے خاوند کی رہائی کیلیے اسلام ا?باد کا امن خراب کرنے کے بجائے عدالت سے رجوع کریں تو زیادہ بہتر ہوگا انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت عوام کو ریاست کے خلاف اکسارہی ہے عوام باشعور ہیں اور وہ اب کسی دھوکے یا فریب میں نہیں آئیگی۔