جی پی فنڈزودیگر مراعات کیلئے اساتذہ دربدر،سی ای او ایجوکیشن آفس کا داخلہ بند
خانیوال (نامہ نگار)اپنے آپ کو سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی گڈ بک میں زبردستی شمار کروانے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ اپنے جی پی فنڈز(بقیہ نمبر63صفحہ7پر)
،لیوانکیشمنٹ و دیگر مالی مراعات سے ابھی تک محروم ہیں،کافی عرصہ سے بغیر کسی اعتراض کے التوا میں پڑے سینکڑوں بلز پاس کروانے کے لئے جب اساتذہ مجبورا سی ای او آفس جاتے ہیں تو ان پر یہ پبلک آفس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بند کر رکھا ہے کیونکہ سی ای او کے پروٹوکول پر معمور اہلکاروں کو سختی سے ہدایات ہیں کہ کوئی بھی استاد اپنے جائز کام کے سلسلے میں ان سے نہیں مل سکتا،پہلے وہ دو تین گھنٹے انتظار کریگا، پھر اگر اندر سے بلوا آگیا تو ایسے استاد کی زبردستی جامہ تلاشی اور انکے موبائل چھین کر باہر رکھوا لیے جاتے ہیں جبکہ اکثریت اساتذہ ملاقات سے محرومی پر دفتر کا باہر سے چکر لگا کر مختلف سیاسی ڈیروں پر جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔