ڈی پی آئی کالجز،گریڈ20میں ترقی کیلئے کیسز طلب،مراسلہ روانہ

  ڈی پی آئی کالجز،گریڈ20میں ترقی کیلئے کیسز طلب،مراسلہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی پی آئی کالجز نے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے کیسز طلب کرلئے اس سلسلے میں. ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈویژنل ڈائریکٹرز کومراسلہ(بقیہ نمبر61صفحہ7پر)

 ارسال جاری کیاگیا ہے کہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی سنیارٹی لسٹ جو یکم اگست 2022 کو شائع کی گئی کے مطابق گریڈ بیس میں ترقی کے لیے کیسز سنیارٹی نمبر 348 سے 400 تک بھجوائے جائیں ان کیسز کے ہمراہ  لیکچرر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر تک کیاے سی آر کی اصلی کاپی نمبر، 2023 تک کے ریکارڈ کا مکمل کا نوٹیفیکیشن،2023 تک کی سالانہ خفیہ رپورٹس پر مشتمل سنوپسس کی بیس کاپیاں، آخری تین سالوں کے متعلقہ استاد کے بورڈ / یونیورسٹی کے رزلٹ مقابلتا بورڈ / یونیورسٹی، پرموشن لنکڈ ٹرینگ کے نتیجہ کی کاپی، نو انکوئری,نو ڈیمانڈ اور نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ جو ڈائریکٹر/ ڈپٹی ڈائریکٹر سے تصدیق شدہ ہواور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ تین عدد کاپیاں فائل کی جائیں