وزیراعظم ملکی تعمیروترقی کیلئے کوشاں اورنگزیب خان، آفتاب خان کھچی

  وزیراعظم ملکی تعمیروترقی کیلئے کوشاں اورنگزیب خان، آفتاب خان کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی اور سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی نے کہا ہے کہ ملک (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دفاعی اور معاشی استحکام پارہا ہے اور ترقی و خوشحالی کے ٹریک پر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی موضع شیخ واہن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر ان سے ملاقات میں دورہ میلسی میں  جلسہ عام  کی دعوت اور وزیر اعظم کی قبولیت   کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو میاں شہباز شریف نے بحرانوں سے نکالا۔اسے عالمی پلیٹ فارم پر ایک خود مختار ملک کے طور پر متعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اندرونی استحکام کے لیے فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے اس لیے ملک دشمن افراداور ایڈونچرس نان سٹیٹ ایکٹرز کو شکست فاش ہو گی۔وزیر اعظم کو قوم کے ہر فرد سے لامحدود محبت ہے جس کے لیے وہ کوشش میں ہیں کہ مسائل کا خاتمہ ہو۔اسی بنا پر انہوں نے ہر شعبے میں اصلاحات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو دورہ میلسی کی دعوت دی ہے وہ جلد یہاں آئیں گے۔ان  کے دورے سے میلسی کی تعمیروترقی ممکن ہوگی اور یہاں کے مسائل کے  خاتمے کی صورت نکلے گی۔