فورٹ منرو،بجلی کی بلاتعطل فراہمی  کیلئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل

    فورٹ منرو،بجلی کی بلاتعطل فراہمی  کیلئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

 کے سیاحتی مقام فورٹ منرومیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کا منصوبہ مکمل کرلیا۔ایک کروڑ 13لاکھ روپے کی لاگت سے 132KV فورٹ منرو گرڈ اسٹیشن میں 13ایم وی اے استعدادکار کا پاورٹرانسفارمر نصب کیاگیاہے جس سے نہ صرف فورٹ منرو میں وولٹیج کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیاہے بلکہ 5.5ایم وی اے اضافی بجلی بھی سسٹم میں شامل ہوگئی ہے جس سے مستقبل میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد بھی ملے گی۔