تین روزہ ہیلتھ ویک،ہزاروں مریضوں کو ریلیف فراہم

  تین روزہ ہیلتھ ویک،ہزاروں مریضوں کو ریلیف فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو، شاہجمال،خیرپورٹامیوالی (نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) خیرپور ٹامیوالی کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تین روزہ صحت میلہ کا انعقاد کیاگیا ہفتہ صحت کیمپ 20 نومبر سے شروع ہوکر 22 نومبر تک جاری رہا، اس موقع (بقیہ نمبر60صفحہ7پر)

پر ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے گئے جن پر علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی گئیں اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال خیرپورٹامیوالی ڈاکٹر عتیق الرحمن نے ”ڈیلی پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ مراحل پر مشتمل علاج کے لیے کاؤنٹر لگائے جس میں رجسٹریشن، کلینیکل ہسٹری، بنیادی معائنہ، خصوصی کاؤنٹر برائے ٹائپ فرسٹ،ٹائپ سکینڈ ذیا بیطس، پھیپڑوں کی صحت اور ٹی بی سکریننگ، حاملہ خواتین کا چیک اپ، حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن سمیت دیگر شامل ہے، انہوں نے کہاکہ صحت میلہ میں آنیوالے مریضوں کو تمام تر سہولیات اور علاج کی بہتر فراہم کی گئیں ہیں۔تین روزہ ہیلتھ سکریننگ پروگرام ہزاروں افراد کی سکریننگ کرنے کے بعد ویکسینیشن اور علاج کیا گیا اسطرح کے ہیلتھ پروگرامات سے بیماریوں کی تشخیص اور لاعلم لوگوں کو بروقت آگہی ملتی ہے راشد عبدالقادر کا میڈیکل کیمپ کا دورہ ڈاکٹروں کو خراج تحسین.حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں تمام ہسپتالوں میں تین روزہ سکریننگ کیمپ لگائے گئے اس سلسلہ میں پاکستان یوتھ ویلفئیر ٹرسٹ رجسٹرڈ کے بانی چئیر مین راشد عبدالقادر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ گئے جہاں موجود ڈاکٹر عدنان قریشی اور ڈاکٹر عبدالغفور نے انہیں بتایا کہ تین روزہ سکریننگ کیمپ جس کا آج آخری روز ہے تمام آنے والے مریضوں کی مکمل سکریننگ کی گئی اور حاملہ خواتین کے الٹرا ساونڈ کئے گئے دوران سکریننگ تشخیص بیماریوں جن سے مریض لاعلم تھے کو مکمل بریفنگ کیساتھ ساتھ ویکسینیشن اور علاج سمیت انہیں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے مکمل آگہی فراہم کی گئی ہے حاملہ خواتین کو بچوں کی صحت اور مکمل غذا فراہمی کے چارٹ دئیے گئے۔زیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح ضلع کوٹ ادو کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کورٹ ادو میں بھی تین روزہ صحت میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں ایک ہی چھت تلے تب بھی سہولیات تشویش سکریننگ ٹیسٹ اور مفت ادیویات فراہم کی گئی صحت میلے کے اخری روز سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ظفر عباس را ممبر پنجاب بار کونسل اعجاز خان گرمانی ممبر صدر بار کوٹ ادو ملک منیر احمد کوریا اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مار کامران اکبر گٹ نے افتتاح کیا،3روز جاری رہنے والے اس  صحت میلہ میں کل2115مریضوں کا معائنہ کے علاوہ  بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس، شوگر، ٹی بی،ایڈز اور سانس کی بیماریوں کا علاج اور اس سے تدارک بارے آگاہی بھی دی گئی،3روزہ صحت میلہ میں مجموعی طور پر2115مریض رجسٹرڈ کیے گئے،