ایف آئی اے ٹیم ان ایکشن  جعلسازی میں ملوث چار ملزم گرفتار

  ایف آئی اے ٹیم ان ایکشن  جعلسازی میں ملوث چار ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی  ر پورٹر)  ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے کاروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک  جعلسازی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

/فراڈ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ ملتان محمد شعیب ریاض نے اے ایس ائی ذیشان خان اور دیگر ٹیم کے ہمرہ خانیوال میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان رمضان۔ طارق۔ ندیم اور سجاد کو گرفتار کر لیا بتایا جاتا ہے گرفتارملزمان ایک منظم مالی فراڈ نیٹ ورک کا حصہ ہے  دھوکہ دہی سے جعلی اسکیم کا استعمال کیا، جعلی سوشل میڈیا پروفائلز بنا کر شکایت کنندہ کے رشتہ داروں کا روپ دھار لیا۔ ان نقالی شناختوں کے ذریعے، انہوں نے جعلی ڈپازٹ سلپس بھیجیں، جس سے شکایت کنندہ کو جائز لین دین کے جھوٹے بہانے سے رقم کی منتقلی پر آمادہ کیا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے