ادویات خوردبرد سکینڈل،مجرم کو 16سال قید،8لاکھ جرمانہ
ملتان(خصو صی ر پورٹر) سپیشل جج سنٹر ل ملتان نے دوران تعیناتی بطور ڈسپنسر سٹیٹ بنک آف پاکستان ڈسپنسری سے 6کروڑ23لاکھ روپے کی ادویات خردبرد کر نے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثا بت ہو نے پر 16سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جر ما نے کی سزا کا حکم دیا ہے تھانہ ایف آ ئی اے کے استغا ثہ کے مطا بق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 103/2023 درج کیا گیا ملز م کے خلاف جرم ثا بت ہو نے پر نامزد مرکزی ملزم محمد صدیق کو جرم 409 ت پ میں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
سات سال سزا معہ 5لاکھ جرمانہ، جرم420ت پ میں 3 سال سزا معہ ایک لاکھ جرمانہ، جرم 468ت پ میں 3سال سزا ایک لاکھ جرمانہ،471ت پ میں 3 سال سزا معہ ایک لاکھ جرمانہ اور جرم 47(2)5میں سات سال سزا سنا دی گئی۔ملزم نے اپنی تعیناتی بطور ڈسپنسر کے دوران سٹیٹ بنک آف پاکستان ڈسپنسری ملتان سے تقریبا 6کروڑ23لاکھ روپے کی ادویات خردبرد کیں۔ ٹرائل میں سید یاسر عمران شاہ ADلیگل نے اپنا خاص کردار ادا کرتے ہوئے ٹرائل کو کم وقت میں مکمل کروایا۔