ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے، چھ افراد جاں بحق
ملتان، کوٹ مٹھن،راجن پور، بوریوالا(خصوصی رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ قطب پور کے علاقہ ناگ شاہ چوک پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئے ریسکیو حکام کے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
مطابق 18 کسی کے رھائشی 36 سالہ لقمان اپنی پانچ سالہ بیٹی رالعبہ اور 18 سالہ بھانجا محمد حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے ناگ شاہ چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ہے جس کے نتیجے میں محمد حسین موقع پر جاں بحق جبکہ لقمان اور اس کی بیٹی رالعبہ شدید زخمی ہو گیے جن کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا دوسری جانب مقامی پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لے لیا اور جاں بحق محمد حسین کی لاش ورثا کے حوالے کر کے کاروائی شروع کردی ہے، متوفی 18 کسی وھاڈی روڈ کا رہائشی تھا کوٹ مٹھن کے قریب بے نظیر شہید اپروچ روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 3 زائرین دلشاد ولد حاجی طارق عمر 26 سالروشان ولد غلام یاسین عمر 25 سال،ارشد ولد حافظ جمیل عمر 22 سال جابحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکل اور ویگو ڈالہ میں کوٹ مٹھن کے قریبجھوکہ پولیس چوکی کے مقام پرہوا۔حادثہ اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے. موٹر سائکل سوار علی پور مڈوالا سے کوٹ مٹھن دربار فرید پر جمعہ نماز کی ادائیگی کے لیے آرہے تھے۔حادثے میں جابحق ہونے والے زائرین کی ڈیڈ باڈیز کو کوٹ مٹھن ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔ کوٹ مٹھن پولیس نے پولیس نے ویگو ڈالے کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ نواحی آبادی مرضی پورہ گلی نمبر 1 کا رہائشی مقامی تاجر ملک محمد خالد اپنی بیوی طاہرہ خالد کے ہمراہ چھ روز کے شیر خوار پوتے کو لاہور روڈ پر واقع بشیر بیگم ہسپتال میں چیک کروا کے واپس موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ عارف والا کی جانب سے آنے والی تیز رفتار اصغر کوچ کا ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور تینوں کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجے میں چھ روز کا شیر خوار پوتا اور اسکی دادی طاہرہ خالد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ دادا خالد شدید زخمی ہوگیا بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جانبحق بچے اور خاتون کی نعشیں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔