سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں تیزی نہ آ سکی

    سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں تیزی نہ آ سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں تیزی نہ آ سکی، پانچ دِنوں میں صرف14ہزار700 ریگولر سکیم کی درخواستیں آ سکیں ہیں،سپانسر شپ سکیم میں 139 درخواستیں وصول ہونے کی تصدیق ہوئی ہے آج اور کل وزارت میں چھٹی ہونے کی وجہ سے بنک میں درخواستیں وصول نہیں کریں گے،البتہ مخصوص بنک جو معمول میں ہفتے کو کھلتے ہیں وہاں حج درخواستیں دستی جمع کرائی جا سکتی ہیں،حج درخواستوں کی وصولی تین دسمبر تک جاری رہے گی امسال12سال سے کم عمر بچوں اور مریضوں کے حج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سرکاری حج سکیم میں 38 سے42 روزہ اور 21سے25روزہ شارٹ حج میں درخواست دے سکتے ہیں، قربانی کے55ہزار کے علاوہ لانگ پیکیج10 لاکھ75ہزار، شارٹ پیکیج11لاکھ75ہزار کے درمیان رکھا گیا ہے۔6دسمبر2025ء تک کے حامل پاسپورٹ رکھنے والے15بنکوں میں آن لائن درخواست دے  اور ادائیگی بھی کر سکتے ہیں قرعہ اندازی6دسمبر کو  ہو گی درخواست دو لاکھ کی پہلی قسط کے ساتھ جمع کرائی جا سکتی ہے۔ قرعہ اندازی میں کامیابی کے بعد دوسری اور10فروری کو بقایا رقم جمع کرانا ہو گی۔

حج درخواستیں