ایم کیوایم پاکستان اس وقت اندرونی طورپرمشکل وقت سے گزررہی ہے:فیصل سبزواری

ایم کیوایم پاکستان اس وقت اندرونی طورپرمشکل وقت سے گزررہی ہے:فیصل سبزواری
ایم کیوایم پاکستان اس وقت اندرونی طورپرمشکل وقت سے گزررہی ہے:فیصل سبزواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کے رہنمافیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان اس وقت اندرونی طورپرمشکل وقت سے گزررہی ہے تاہم پارٹی میں کسی بھی طرح کی دھڑے بندی نہیں ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے مصالحتی مراکز کی 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کارکردگی رپورٹ جاری کردی
نجی چینل ”جیونیوز“کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنمافیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کئی معاملات میں پارٹی رہ نماوں کی رائے مختلف ہوتی ہے،ماضی میں بھی اختلاف رائے ہوتا تھا مگروہ میڈیا میں نہیں آتا تھا۔فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ آج دیگرجماعتیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوتوڑنے کی کوششیں کررہی ہیں،خواہش ہے ہمارے ا رکان پروفاداری تبدیل کرنےکادباونہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم چھوڑکرپی ایس پی میں جانے والوں نے اب تک استعفے نہیں دیے،پارٹی چھوڑنے و الے بدستوراراکین اسمبلی ہیں  انہوں نے اپنے گوشوارے تک جمع کرائے ہیں۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق ستارہم سب سے زیادہ سینیرہیں ان کی سیاسی ساکھ ہم سے زیادہ ہے،کامران ٹیسوری ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرہیں۔

مزید :

اسلام آباد -