بلوچستان میں کتنے ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی ؟ سول و عسکری قیادت کو پیش کی گئی رپورٹ میں اہم انکشاف
راولپنڈی(آن لائن)بلوچستان میں کتنے ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی ؟ اس حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے ۔ سول اور عسکری قیادت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کو فراہم کی گئی 132ارب روپے کی بجلی میں سے 97ارب کی بجلی چوری کرلی گئی صرف کوئٹہ میں 14ارب کی بجلی چوری ہوئی ہے۔ "جنگ " کے مطابق بجلی بلز کی مدمیں اکٹھے کئے گئے 35ارب میں سے 20ارب صرف کوئٹہ سے جمع ہوئے‘لسبیلہ سے محض0.03بلین وصول ہوئے جبکہ 0.04بلین سے زائد نقصان اٹھانا پڑا،بے دھیانی کے باعث چاغی میں0.8بلین نقصان کا نقصان ہوا جبکہ وصولی محض0.7بلین کی ہوپائی۔ مستونگ میں8بلین مالیت کی بجلی ضائع ہوئی اور صرف3بلین جمع ہوئے۔ چمن، نصیرآباد، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، سبی میں مجموعی طور پر نقصان 13.5بلین سے بھی تجاوز کرگیا۔