کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض ہسپتال میں داخل
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق کوئٹہ کےہسپتال میں داخل ایک اورمریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 50 سالہ مریض کا خون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ جس کے بعد رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگووائرس سے اب تک 9 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔