عمران خان کے بعد اعظم سواتی کو بھی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عمران خان کے بعد اعظم سواتی کو بھی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
عمران خان کے بعد اعظم سواتی کو بھی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کو حسن ابدال میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج کردیا۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے میں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اعظم سواتی کو تھانہ حسن ابدال ہنگامہ گھیراؤ جلاؤ کیس میں ڈسچارج کر دیا جبکہ تھانہ ٹیکسلا ہنگامہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جج امجد علی شاہ نے ٹیکسلا ہنگامہ آرائی کیس میں اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید :

سیاست -