وفاقی بیورو کریسی  میں تقرر و تبادلے

 وفاقی بیورو کریسی  میں تقرر و تبادلے
 وفاقی بیورو کریسی  میں تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک) وفاقی بیو رو کریسی میں تقر ر و تبادلے  کیے گئے ہیں  اور ان تبادلوں کےنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں  ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم نے شعیب خان کو ڈائریکٹر جنرل، ٹیلی کام وائرلیس، آئی ٹی ڈویژن مقرر کرنے کی منظوری دیدی , اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے3سال کیلئے ان کی تقرری کنٹریکٹ بنیادوں پر ایم پی ٹو سکیل میں کی ہے۔

 "جنگ " کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر رائے کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو تعینات کیا گیا ہے۔یہ گریڈ 22کی پوسٹ ہے اس لیے ان کی تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973کی سیکشن دس کے تحت کی گئی ۔محمد طاہر رائے ان دنوں او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تھے۔پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر نثار احمد خان کا ایف آئی اے سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔