عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا:لیاقت بلوچ

عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا:لیاقت بلوچ
عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا:لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کو اور نیچے دھکیل دیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے مجلس قائدین کا اجلاس آج منصورہ میں ہوگا، اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا انتخاب ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل 30 جماعتوں کا غیر سیاسی غیر انتخابی اتحاد ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کا پہلا نتیجہ مرضی کا چیف جسٹس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم منظور ہوگئیں، پارلیمنٹ مفلوج ربڑ سٹیمپ ثابت ہوئی۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

مزید :

قومی -