پہلا ٹی ٹوینٹی ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ٹی ٹوینٹی ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوینٹی ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کو9رنز سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 116رنز کا ہدف انتہائی آسانی کے ساتھ 14.2اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا ہے جس میں بابر اعظم رنز کے ساتھ 55اورخالد لطیف 34رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ اوپنگ پر آئے شرجیل خان 22 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا ،پاکستانی باولر عماد وسیم کالی آندھی پر قہر بن کر برس پڑے اور انہوں نے 5کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ سہیل تنویر نے 2،محمد نواز ، اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور صرف 48رنز پر 8وکٹیں گر گئیں لیکن براوو نے ٹیم کو سنبھال لیا اور انتہائی ماہرانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 55رنزبنا کر ہدف میں بڑا سکور جوڑ دیا اور دفاع کے قابل بنا دیا۔ویسٹ انڈیز نے 19.5اوورز میں مجموعی طور پرتمام وکٹیں گنوا کر 115رنز بنائے جس میں براوو نے 55رنز جبکہ ٹیلر 21رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
لیوس عماد وسیم کی طوفانی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام ہوئے اور ایک سکور بنا کر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی فلیچر بھی وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور عماد وسیم کی گیند کا نشانہ بنے۔تیسرے نمبر پر آنے والے سیمول بھی کچھ نہ کر سکے اور محض 4 رن بنا کر پولین لوٹ گئے۔اوپنگ پر آئے چارلز 7 رنز پر محمد نواز کی گیند کا نشانہ بنے۔ان کے بعد آنے والے نکلس حسن علی جبکہ پولارڈ عماد وسیم کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -