بھارت جنگی جنون میں مبتلاہے، مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے ،مسئلہ کشمیرکے بغیر تجارت سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن نہیں :خرم دستگیر

بھارت جنگی جنون میں مبتلاہے، مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے ،مسئلہ ...
بھارت جنگی جنون میں مبتلاہے، مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے ،مسئلہ کشمیرکے بغیر تجارت سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن نہیں :خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہاکہ بھارت پر واضع کرچکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر تجارت سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے ،پاکستان میں جمہوریت برقرار رہتی ہے تو بھارت سے کوئی خطرہ نہیں ،مسئلہ کشمیر پر بھارت کیساتھ سفارتی کوششیں جاری ہیں ، ہم مضبوط اورمستحکم ہوچکے ہیں پاکستان مستحکم ہوگا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا ، بھارت جنگی جنون میں مبتلاہے مودی کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے ۔

پولٹری نمائش کی تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہاکہ 2016 میں پاکستان پر امن ملک بن گیا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگئی ہے ،پاکستان نے اپنے توانائی کے بحران پر قابو پاناشرو ع کردیا ہے، پاکستان دنیا سے دوبارہ جڑنا شروع ہوگیا ہے ، چین پاک اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس کی بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ درست ہے کہ تمام تھانے ،ہسپتال اور پٹوار خانے بہتر نہیں ہوئے لیکن کچھ معاملات میں بہتری آئی ہے، نواز شریف کی قیاد ت میں دیگر مسائل بھی حل کرلئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولٹری سیکٹر اعتماد سے آگے بڑھ رہا ہے، اس سے اقتصادی استحکام آئے گا اور ہر گزرتے سال کے بعد پولٹری سیکٹر ترقی کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ پولٹری سیکٹر کو ولڈرکلاس ایکسپو رٹ سیکٹر بنائے اس کیلئے ضروری ہے کہ ایسا پولٹری سیکٹر قائم ہوں جو عالمی معیارات کا حامل ہو۔

مزید :

لاہور -