پاکستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہئے

پاکستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سابق جنرل (ر) غلام مصطفی نے کہا ہے کہ بھارتی جرنیل کی طرف سے پاکستان کو کاروائی کے لئے دی گئی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں یہ ایسے وقت میں دھمکی دی گئی ہے جب پاکستان میں اسے مذاکرت کی دعوت دی گئی تھی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذاکرت اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی طے ہو چکی تھی ،بھارت نے ایک طرف مذاکرت سے راہ فرار اختیار کی ہے تو دوسری طرف پاکستان پر حملے کی دھمکی دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے ،وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف سے امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم بھارت کو اس کی انیٹ کا جواب پتھر سے دینا بڑی اچھی طرح سے جانتے ہیں بھارت نے ایسی غلطی کی تو اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ اسے مدتوں یاد رکھے گا ۔
جنرل (ر) غلام مصطفی

مزید :

صفحہ اول -