حقیقی تبدیلی آئمہ مساجد کے ذریعے ہی آسکتی ہے،مولانا ڈاکٹر صدیق اعوان

حقیقی تبدیلی آئمہ مساجد کے ذریعے ہی آسکتی ہے،مولانا ڈاکٹر صدیق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مجلس اصلاح معاشرہ پاکستان کے زیر اہتمام ’’اصلاح معاشرہ اورآئمہ مساجد کا کردار‘‘ کے عنوان پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی اور مولانا محمد اکرم کاشمیری کی زیر نگرانی لاہور، گوجرانوالہ، مانسہرہ اور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں جس سے مجلس اصلاح معاشرہ پاکستان کے مرکزی سربراہ مولانا ڈاکٹر محمد صدیق اعوان مولانا فضل الرحمن لاہوری، مولانامفتی شہباز عالم فاروقی، مولانا زاہد الراشدی،مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا الطاف حسین گوندل،علامہ یونس حسن،حافظ شعیب الرحمن،مولانا محمد عاصم مخدوم، پروفیسر ڈاکٹر ازکیاہ ہاشمی،مولانا قاضی محمد اسرائیل گوڑنگی ، مولانا قاضی خلیل احمدبالاکوٹی،مولانا مفتی کفایت اللہ ہزاروی، مولانا قاضی ارشدالحسینی، شاعر اسلام سید سلیمان گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اورحقیقی تبدیلی آئمہ مساجد کے ذریعہ ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ علماء کرام کو آگے بڑھ کر لوگوں کی رہنمائی اور اصلاح معاشرہ کے لیے متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ مساجد ومدارس اور حکومتی سطح پر تعلیم بالغاں کا انتظام اور اصلاح معاشرہ کے لیے کوشش ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ انگریز کا طبقاتی نظام تعلیم بدلنااورامیر وغریب کے لیے یکساں نظام تعلیم رائج کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ آئمہ مساجد اور خطباء اصلاح معاشرہ کے لیے مساجد اور مدارس کے ذریعے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ، مساجد ومدارس اور خانقاہیں ہدایت کے سرچشمے اور اشاعت دین کا بہترین ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں اسی قوم نے ترقی کی ہے جس نے ٹیکنالوجی کو اپنی زبان میں منتقل کیا اس کیلئے حکومت کو عدالتوں سے لے کرسرکاری دفاتر تک ہر سطح پر قومی زبان اردو کو رائج کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ آئمہ مساجد تمام تر مشکلات اور مصائب کے باوجود نسل نو کے ایمان کی حفاظت اصلاح معاشرہ ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں تقریبات سے قاضی شاہد حمید ایڈوکیٹ مظفر آباد، لیاقت حسین فاروقی اسلام آباد، مولانا امین الحق فاروقی باغ آزاد کشمیر ، قاری محمد عثمان، مولانا ذوالفقار جیلانی مانسہروی، پروفیسر شاہ سعید ہاشمی،ملک سعد عارفی اورعمر بن خطاب اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا دریں اثناء مجلس اصلاح معاشرہ پاکستان کے زیر اہتمام آج22 ستمبر بروز اتوار ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلع کونسل ہال میں صبح 10 بجے سے ایک بجے تک اصلاح معاشرہ سیمینار منعقد ہوگا جس سے مرکزی امیر حاجی ڈاکٹر محمد صدیق اعوان ، مولانا الطاف حسین گوندل ، مولانا مفتی شہباز عالمی فاروقی اور دیگر نامور علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔