پی سی بی نے پاکستانی کرکٹروں کو بڑ ی پابندی عائد کردی ،جان کرکرکٹ مداحوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

پی سی بی نے پاکستانی کرکٹروں کو بڑ ی پابندی عائد کردی ،جان کرکرکٹ مداحوں کے ...
پی سی بی نے پاکستانی کرکٹروں کو بڑ ی پابندی عائد کردی ،جان کرکرکٹ مداحوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ کھلاڑیوں کوافغان پریمیئرلیگ کھیلنے سے روک دیا اور کہا ہے کہ صرف ریٹائرڈ کرکٹرز افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان پریمیئر لیگ کے حوالے سے پی سی بی نے اپنا فیصلہ دے دیا، جس سے قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ کے فیصلے کے بعد وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آوٹ ہوگئے۔ذائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے اور پی سی بی کے فیصلے کے بعد صرف وہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کے لیے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں کا لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ تھا۔

مزید :

کھیل -