ایل این جی ریفرنس، غیر ملکی کمپنیوں کی تعمیل رپورٹ تک فرد جرم عائدنہیں کرینگے: احتساب عدالت

ایل این جی ریفرنس، غیر ملکی کمپنیوں کی تعمیل رپورٹ تک فرد جرم عائدنہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں کہا ہے کہ ریفرنس میں شریک کمپنیاں باہر کی ہیں، قانون کے مطابق ریفرنس کو آگے بڑائیں گے۔ منگل کواحتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔ شاہد خاقان عباسی، عبداللہ شاہد خاقان، عظمی عادل سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے۔ جج نے کہاکہ ریفرنس میں شریک کمپنیاں باہر کی ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جی یہ کمپنیاں باہر کی ہیں، جج نے کہاکہ جب تک ان کمپنیوں کی تعمیلی رپورٹ نہیں آتی اس وقت تک فرد جرم عائد نہیں کرتے، ضمنی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردیتے ہیں۔ قانون کے مطابق ریفرنس کو آگے بڑھائیں گے،دونوں کمپنیاں برطانیہ کی ہیں۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ جی دونوں کمپنیاں برطانیہ کی ہیں کنفرم بھی نہیں ایڈریس ٹھیک ہے یا نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہاکہ دو سال اور دو مہینے ہو گئے اب ریفرنس کی کاپیاں ملی ہیں،کراچی میں میری ضمانت کا فیصلہ پڑھنے کے بعد نیب کی حقیقت سب پر واضح ہو گئی لیکن نیب پر واضح نہیں ہوئی۔ہائیکورٹ نے لکھا کہ یہ کیس صرف زباں بندی اور پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنائے جاتے ہیں۔چیئرمین نیب جو خود جج رہ چکے وہ ان فیصلوں سے سبق نہیں لے پا رہے،جس ملک میں حکومت جھوٹے کیسز بنائے اور اعلی عدلیہ کی نہ سنی جائے تو یہ افسوسناک ہے۔ 400 ارب سے زیادہ کی کرپشن نیب کو نظر نہیں آ رہی، کیونکہ نیب جھوٹے کیسز بنانے میں مصروف ہے،آج حکومت اپوزیشن کو عوامی حمایت سے خائف ہے۔ عوامی احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،عدالت کے اندر کیمرہ لگایا جانا چاہیے تاکہ لوگوں کو حقیقت پتہ چل سکے۔
احتسا

مزید :

صفحہ آخر -