توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں
توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے بولیاں طلب کر لیں۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق جیولری، گھڑیوں، کارپٹس، سجاوٹی اشیا سمیت دیگر تحائف کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا جبکہ بولی میں حصہ لینے کیلئے درخواستیں 30ستمبر تک طلب کی گئی ہیں۔

"جنگ " کے مطابق  کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ بولی میں حصہ لینے والوں کو مختلف کیٹیگریز کیلئے پیپرا رولز کے تحت پرکھا جائے گا. تخمینہ کار 3 دنوں میں تحائف کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے رپورٹ کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق رپورٹ جمع کرانے میں تاخیر کی صورت میں یومیہ معاوضے کا 1 فیصد جرمانہ عائد ہو گا، جبکہ سیکشن آفیسر توشہ خانہ کامیاب تخمینہ کار سے1 سال کا معاہدہ کرے گا، کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کار کے ساتھ 2 ہفتوں کے نوٹس کے ذریعے معاہدہ کی تنسیخ کا مجاز ہو گا۔