اسرائیل کی لبنان پر خوفناک بمباری: 50 شہید،سینکڑوں زخمی، درجنوں کی حالت نازک

اسرائیل کی لبنان پر خوفناک بمباری: 50 شہید،سینکڑوں زخمی، درجنوں کی حالت نازک
اسرائیل کی لبنان پر خوفناک بمباری: 50 شہید،سینکڑوں زخمی، درجنوں کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیلی فوج کی لبنان میں وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے اندھا دھند بم برسا دیے جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 50 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔
شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ آج صبح ہی اسرائیلی فوج نے لبنانی شہریوں کو ٹیکسٹ میسیجز بھیجے تھے جس میں انھیں حزب اللہ کے زیر استعمال گھروں اور عمارات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
حملوں سے قبل سائرن بھی بجائے گئے اور پھر آسمان سے ہر جانب سے بم معصوم شہریوں پر گرنے لگے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -