کراچی:کار ساز حادثہ کیس،ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی،حتمی چالان مکمل نہ ہوسکا

کراچی:کار ساز حادثہ کیس،ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی،حتمی چالان مکمل نہ ہوسکا
کراچی:کار ساز حادثہ کیس،ملزمہ نتاشہ بیمارپڑگئی،حتمی چالان مکمل نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کار ساز حادثے کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کی مہلت دیدی،کراچی کی مقامی عدالت میں کار ساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزمہ نتاشہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے باعث حتمی چالان مکمل نہیں کیا جا سکا، 14دن کی مہلت دی جائے۔ 

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک چالان پیش کرنے کی مہلت دے دی اور کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں 13ستمبر کوکراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کارساز میں نشے کی حالت میں کار چلانے اور دو لوگوں کی جان جانے کے کیس میں ملزمہ نتاشہ کے خلاف مقدمے میں ایک اور سیکشن کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ عدالت نے تفتیش مکمل کرکےآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا۔ 

تفتیشی پولیس نے موٹروہیکل کی دفعہ 100 کو شامل کردیا گیا تھا۔ ملزمہ نتاشہ کی رپورٹ میں دوران ڈرائیونگ مہلک نشے آئس کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد نتاشہ کے خلاف نشے کا مقدمہ درج ہواتھا۔ ایف آئی آر میں موٹروہیکل سیکشن 100 کو شامل کردیا گیا تھا۔سٹی کورٹ کراچی میں کارساز حادثہ کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھاکہ متاثرین کے بیانات قلم بند کرلئے تھے۔ 

ڈی آئی جی لائسنس برانچ سے ملزمہ لائسنس کی رپورٹ طلب کی تھی۔ تمام رپورٹس موصول ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔تفتیشی افسرنے بتایا کہ لائسنس کی تصدیق کیلئے برطانوی ایمبیسی سے رابطہ کیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فرانزک کیلئے پنجاب فرانزک لیب بھیجی گئیں تھیں۔بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو پانچ ستمبر تک مہلت دیدی تھی اور تفتیش مکمل کر کے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیاگیا تھا۔ 

منشیات کے نئے مقدمہ میں ملزمہ نتاشہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کردئیے گئے تھے۔19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی۔ حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار عمران عارف اور اس کی بیٹی آمنہ جاں بحق جب کہ 4 شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔