پیجردھماکے، پاسداران انقلاب نے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی

پیجردھماکے، پاسداران انقلاب نے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی عائد ...
پیجردھماکے، پاسداران انقلاب نے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاسداران انقلاب نے حزب اللہ کے زیراستعمال پیجرز پھٹنے کے واقعات کے بعد اپنے تمام اہلکاروں کے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے تمام کمانڈرز اور اہلکاروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مواصلاتی آلات کی سیکیورٹی کلیئرنس ملنے تک ان کا استعمال نہ کریں۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تمام مواصلاتی آلات کا معائنہ کیا جائے گا۔ جو چین یاروس سمیت دیگر ممالک سے برآمد کیے گئے ہیں بلکہ وہ بھی جنھیں مقامی سطح پر بھی تیار کیا گیا ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کے 2کمانڈرز کا کہنا ہے کہ یہ احکامات لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سینکڑوں پیجرز کے تباہ ہونے کے بعد جاری کیے گئے۔