بھارت میں ہسپتال پر کتوں نے قبضہ کرلیا

بھارت میں ہسپتال پر کتوں نے قبضہ کرلیا
بھارت میں ہسپتال پر کتوں نے قبضہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک ہسپتال پر کتوں نے قبضہ جما لیا ہے، جس کی وجہ سے مریض اور ان کے تیمارداروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگرکرنول جنرل ہسپتال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ہسپتال کے کوریڈور میں متعدد آوارہ کتوں کو آزادانہ گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عملے کا بھی کہنا ہے کہ آوارہ کتے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ اور دیگر جگہوں پر آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں، جس سے نہ صرف انھیں بلکہ مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہسپتال  کی انتظامیہ نے کوششیں کیں لیکن کتوں کو وہاں سے بھگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی، جس سے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔