ہما قریشی نے ورن دھوان کی ہیروئن بننے کیلئے وزن گھٹانا شروع کردیا

ہما قریشی نے ورن دھوان کی ہیروئن بننے کیلئے وزن گھٹانا شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی) ہما قریشی ورن دھوان کی ہیروئن بننے جارہی ہیں ، اسی لیے وہ وزن گھٹانے میں لگ گئی ہیں ۔گینگ آف واسو پور ٹو سے ہما قریشی نے بنایا اپنا ٹکا، اس فلم کی کامیابی کے بعد اداکارہ نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ ایک کے بعد ایک اچھی فلم میں نظر آنے لگیں۔ڈیڑہ عشقیہ میں جس طرح ان کی خوبصورتی کا چرچا رہا وہیں غیر معمولی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔ہما قریشی کو ہدایتکار سری رام راگھون نے سائن کیا ہے چلبلے سے ہیرو ورن دھوان کے مقابل، اسی لئے اداکارہ نے اپنی لک کو اور بہتر بنانے کے لیے وزن کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔پتہ چلا ہے کہ ہما نے وزن کم کرنے کے لئے جم جوائن کرلیا ہے۔

مزید :

کلچر -