گوادر ایکسپو میں پرفارم کر کے بہت خوشی ہوئی ،فنکار

گوادر ایکسپو میں پرفارم کر کے بہت خوشی ہوئی ،فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کلچرل رپورٹر)گوادر فیسٹیول میں پرفارم کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اور اس طرح سے ہماری بھی بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ہمیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقع ملتا ہے ان خیالات کا اظہار فیسٹیول میں شریک فنکاروں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا زنیرہ اورسمیرا نے کہا کہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور یہاں پر جس طرح سے ہمیں بھرپور داد ملی ہے ہم اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور اس طرح کے پروگرامات مستقبل میں بھی ہونے چاہئیے تاکہ ہمیں بھی پرفارم کرنے کے لئے پلیٹ فار م ملے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیوٹیشن سحرش نے کہا کہ یہاں پر بہت اچھے اچھے مختلف اشیاء کے سالز لگائے گئے اور جس طرح سے لوگوں اور خاض طور پر خواتین نے ان میں دلچسپی لی وہ قابل تعریف ہے اور اس طرح سے مارکیٹنگ میں بھی بہت آسانی ہوتی ہے اور اس کے بہت فوائد ملتے ہیں میں نے بھی بطور بیوٹیشن اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور میرے کام کی بہت تعریف کی گئی جس کی بہت خوشی ہے اور یہ ایک یادگار فیسٹیول تھا جسے عوام مدتوں یا د ر کھیں گے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا اور یہ ایک بہت اچھی اور خوش آئند بات ہے۔
فنکار

مزید :

صفحہ آخر -