فاٹا ایس ایف کا ذیشان وزیر ے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)فا ٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے ذیشان وزیر کے قاتلوں کو گر فتار کر نے کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت فیڈر یشن کے صدر سعید اللہ قبائلی اور سینئر نا ئب صدر اسرافیل اورکزئی کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈزا ور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر مقتول ذ یشان وزیر کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے نعر ے در ج تھے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ پشاور کے شہر ی علاقے میں قبا ئلی طالب علم کو ٹارگٹ کر نا مثا لی پولیس کی نااہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے جبکہ حکومت اور پولیس قبائلی طلبا ء کوتحفظ د ینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوا م پر ہر قسم کے ظلم و ستم کا بازار گر م کر ر کھا ہے لیکن آ ج امن آ نے سے قبائلی بچوں میں تعلیم حا صل کر نے کا جذ بہ آیا لیکن پشاور جیسے شہر میں بھی قبائلیوں کو کو ئی تحفظ نہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ ذ یشان وزیر کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے۔