ہنگو میں مزید چار افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ہنگو میں مزید چار افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو میں مزید چار افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اب تک ہنگو دس کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 4کورونا مریضوں کے ٹیسٹ بے نتیجہ ائے ہیں اس وقت 6کورونا کے مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میں زیر علاج ہیں اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو عرفان اللہ محسود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز انے والے چار کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو ائے ہیں جن کو صحت یاب قرار دیاگیاہیں جبکہ چار کورونا مریضوں کے ٹیسٹ بے نتیجہ ائے ہیں اور دو کے پازیٹیوہیں اب تک ہنگو میں دس کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو میں چھ کورونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں انہوں نے امید ظاہر کی ہیں ان کے صحت بھی روز بروز بہتر ہو رہے ہیں اور ان کے ٹیسٹ بھی نیگیٹیوائیں گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز صحت یاب ہونے والے چار مریضوں میں سے محمد فاروق فضل امین وسیم خان اور قاضی اصف شامل ہیں جبکہ اس سے پہلے صحت یاب ہونے والے چھ مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچار کیاجا چکاہے ان چار مریضوں کو بھی ڈسچار ج کیاگیا انہوں نے کہاکہ ہنگو میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے رمضان میں بھی لاک ڈاون کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کی گئی ہیں تاکہ لو گ زیادہ تکلیف سے بچ سکیں انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس وباء کے خلاف ہمارے ساتھ پولیس فرنٹئیر کور ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ لائن کا کردا ر ادا کررہے ہیں جوکہ قابل ستائش ہے ہنگو میں حالات قابو میں ہیں اور ہم ہر وقت مستعد ہیں