نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن ،کالعدم تنظیم کے 5شدت پسند ہلاک
ڈیرہ مرادجمالی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 شدت پسند ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے،مرنے والے پانچوں شدت پسندوں کی نعشیں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں منتقل کردی گئیں۔
نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے تھانہ چھترکی حدودمیں سکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کرکے 5شدت پسند ہلاک کرکے ان کے ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، ہلاک ہونیو الوں کی لاشوں کو چھترپولیس کے حوالے کردیا گیا، جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی ضروری کاروائی کیلئے لایا گیا، تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹراورپیرامیڈیکل سٹاف سمیت مقامی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے ۔