کراچی جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا

  کراچی جانیوالی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی)کراچی جانے والی 48 رحمان بابا ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے پاور پلانٹ کا ایکسل ہارڈ ہوکر ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرین کی بوگیاں لڑ کھڑا گئیں۔ ٹرین ڈرائیور نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا کر گاڑی کو روک دیا۔جس کے بعد ٹرین کو لوپ لائن پر لگا دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اگر بروقت گاڑی نہ رکتی تو ٹرین کے ٹریک سے اتر کر بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ تھا۔
رحمان بابا ایکسپریس 

مزید :

صفحہ آخر -