بٹ گرام واقعہ، جاوید آفریدی بھی میدان میں آگئے، شاندار اعلان کردیا

بٹ گرام واقعہ، جاوید آفریدی بھی میدان میں آگئے، شاندار اعلان کردیا
بٹ گرام واقعہ، جاوید آفریدی بھی میدان میں آگئے، شاندار اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بٹ گرام چیئرلفٹ حادثے کے ہیروز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ دنوں چند طالب علم اور ایک ٹیچر چیئرلفٹ کی دو تاریں ٹوٹنے سے 900فٹ کی بلندی پر لفٹ میں پھنس گئے تھے۔
ایسے میں صاحب خان اور اس کی ٹیم نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ان لوگوں کو اس بلندی سے بحفاظت نکالا اور زمین پر لائے۔ جاوید آفریدی نے ان لوگوں کے لیے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’ان لوگوں کا حوصلہ اور بہادری ہم سب کے لیے ایک سبق ہے۔ان نڈر نوجوانوں نے دوسروں کی جانیں بچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ‘‘
جاوید آفریدی پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’مجھے خوشی ہو گی اگر میں ان نوجوانوں اور ان کے رشتہ داروں کے لیے نوکریوں کا بندوبست کرکے ان کی مدد کر سکوں، اور میرے پاس ان لوگوں کے لیے ایک سرپرائز انعام بھی ہے۔‘‘واضح رہے کہ چیئرلفٹ میں ایک سکول کے 7طالب علم اور ایک ٹیچر پھنس گئے تھے جن میں سے دو کو پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا، تاہم اندھیرا چھا جانے پر یہ آپریشن روکنا پڑ گیا، جس کے بعد ان مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لفٹ میں پھنسے بچوں کو زمین پر اتارا۔